شیخوپورہ، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، غیرضروری ٹیکسز لگا کر عوام کو ذلیل کیا جارہا ہے- محمد عرفان مشتاق
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اسی بوکھلاہٹ میں غیرضروری ٹیکسز لگا کر عوام کو ذلیل و خوار کیا جارہا ہے- ان خیالات کا اظہار ضلعی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک شیخوپورہ محمد عرفان مشتاق نے واپڈا صارفین پر حالیہ اضافی ٹیکسز کے بوجھ اور بجلی یونٹ کے نرخوں میں ہونے والے بے پناہ اضافہ کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے
اسلئے فوری مستعفی ہوجائیں وگرنہ وہ دن دور نہیں جب محب وطن عوام کا سمندر ان کرپٹ اور امپورٹڈ کو خس و خاشاک کی طرح بہا لے جائے گا- محمد عرفان مشتاق کا اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے پٹرول اور دیگر اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں حد درجہ اضافہ کرکے پہلے ہی غریب سے جینے کا حق چھین لیا تھا لیکن اب بجلی بلوں میں ناجائز اضافی ٹیکس لگا کر عوام کو فاقوں اور خود کشی پر مجبور کردیا گیا ہے جس سے ملک کا ہر طبقہ شدید متاثر ہوا ہے