61

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، بدنظمی کا شکار ، ایجنٹ سادہ لوح عورتوں کے انگھوٹے لگواکر پیسے بٹورنے لگے ، مادوا کون کرے گا ؟؟

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، بدنظمی کا شکار ، ایجنٹ سادہ لوح عورتوں کے انگھوٹے لگواکر پیسے بٹورنے لگے ، مادوا کون کرے گا ؟؟

ٹھٹھہ (امین فاروقی) محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی غریب عورتوں سے محبت اور انکے لئے کچھ کرنے کی تڑپ زندگی میں ہی رہی جو خواب دیکھے تھے وہ شہادت کی راہ میں پورے نہ ہوسکے لیکن محترمہ کے نام لیواؤں اور انکی پارٹی حکومت نے انکے نام سے غریب عورتوں کے لئے مذکورہ نام سے پروگرام جاری کرایا شروع میں جو پذیرائی اسے ملی اور پاکستان پوسٹ کے تحت باعزت طریقے سے گھر ،

گھر پیسے ملتے رہے ، جسے بعد ازاں یوں گران کردیا گیا کہ آج محترمہ کے نام سے موسوم پروگرام میں عورتوں کی تذلیل جاری ہے ایجنٹ مکروہ دھندہ میں لگ چکے ہیں سادہ اور دیہاتی خواتین کو نظم وضبط کے بغیر ہانکا جارہا ہے درجنوں گاؤں و دیہاتوں کی عورتوں کو انکے ہاں قریبی سینٹر میسر نہی تحصیل اور ضلع ہیڈ کواٹر کے برانچ میں سینکڑوں گوٹھوں کی ہزاروں عورتیں دربدر روڈوں ، شاہراہوں پر دن و رات موجود ہوتی ہیں جنہیں ایجنٹ آڑے ہاتھوں لیتے ہیں اور انکا حق چھین جاتے ہیں ،

تصور میں جائیں بلکہ حقیقت بھی یہی ہورہا ہیکہ ایک غریب دیہاتی عورت جو بارہ یا چوبیس گھنٹے کے طویل انتظار کے بعد اے ٹی ایم مشین تک پہنچتی ہے تو آگے موجود ایجنٹ اسکا انگھوٹا ڈیوائس پر لگا کر اسکے آئے ہوئے پورے پیسے خواہ وہ بارہ ہزار ہوں یا موجودہ سیلابی صورتحال میں پچیس ہزار ہوں مکمل ہڑپ کر جاتا ہے اور اس بیچاری عورت کو دن بھر انتظار کرانے کے بعد خالی ہاتھ روانہ کردیتا ہے

، کتنا شرمناک اور گھٹیا عمل ہے جس پر اس درندہ پتھر دل ایجنٹ کو زرا برابر بھی ملال نہی رہتا ، پچھلے دنوں درجنوں ایسے واقعات کا سامنا کرنے کو ملا کہ ایجنٹس نے سادہ لوح عورتوں کے انگھوٹے لگوا کر انکے سارے پیسے ہڑپ کرلئے اور انہیں یہ کہہ کر روانہ کردیا کہ آپ کے پیسے نہی آئے تبھی تو ایسے لوگ مختلف مہلک بیماریوں یا پھر سڑک کے خوفناک ایکسیڈنٹ کا شکار ہوجاتے ہیں

، اللہ تعالیٰ ان ظالم ڈیوائسر ایجنٹوں کو ہدایت دے ، موجودہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن شازیہ مری سے درخواست ہیکہ وہ اپنے سے منسوب ادارہ میں بہتری لائے اور عورت کو مکل باعزت تحفظ و احترام دے یا اس نظام میں مزید بہتری لاتے ہوئے سابقہ طریقہ کو رائج کرائے ، یعنی گھر کی دہلیز پر انکا حق پہنچانے میں عملی کردار ادا کیا جائے
شازیہ مری صاحبہ ! آپ بھی عورت ہیں لہذا اپنے کو سامنے رکھتے ہوئے ہر عورت کو اسکی عزت ، وقار کا خیال رکھوائے جانے میں اپنا کردار ادا کرئیے اور سینیٹرز میں مرد کے بجائے خواتین اسٹاف سمیت لیڈی پولیس اہلکار تعینات کرانے میں اپنا عملی کردار ادا کرئیے تاکہ معاشرہ میں عورت کو مزید تحفظ اور اسکا پورا حق کے پیسے مل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں