32

انجینر شفقت علی کا پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ سیکرٹری تعلیم و تربیت بننا باعث مسرت ہے

انجینر شفقت علی کا پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ سیکرٹری تعلیم و تربیت بننا باعث مسرت ہے

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)سماجی رہنما و پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکنان محمد انصر شوکت اسدی، چودھری کرامت علی ورک، سید زعیم عباس ایڈوکیٹ، چودھری مشتاق احمد گادی ایڈوکیٹ، پروفیسر جاوید عمران نے ڈسٹرکٹ بیوروچیف روزنامہ پاکستان پوائنٹ شیخ محمد طیب، جنرل رپورٹر آصف حق، کورٹ رپورٹر محمد اسامہ، سینئر صحافی حاجی عبدالروف پر مشتمل وفد سے خصوصی گفتگو کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے

کہ انجینر شفقت علی کا پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ سیکرٹری تعلیم و تربیت بننا باعث مسرت ہے- انہوں نے کہا کہ ہم انجینر شفقت علی کو ڈسٹرکٹ سیکرٹری تعلیم و تربیت بننے پر مبارک بادپیش کرتے ہیں اور ان تمام مخلص ساتھیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی شبانہ روز محنت سے ہماری تحریک نے مقام حاصل کیا۔ مزید گفتگو کے دوران انہوں نے پی ٹی آئی کے اپنے دیرینہ ساتھیوں ڈاکٹر اشرف گھمن، شاہنواز سراء،

میاں شفیق، کنور عمران سعید ایڈووکیٹ، ملک اسلم بلوچ اور ماجد کاہلوں کو بھی مخلص ساتھی قرار دیا، مزید کہا کہ مخلص ساتھیوں کو جو تنظیم بھولتی ہے وہ ناکام ہوتی ہے اسلئے صوبائی وزیر قانون چودھری خرم شہزاد ورک کو مزید محنت کرنا ہو گی اور حلقےکو باقائدہ وقت دینا ہوگا، عوام سے مسلسل رابطے رکھنا ہونگے تاکہ شیخوپورہ بھر میں حقیقی تبدیلی عملی طور پر نظرآئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں