24

عمران خان کا ٹیلی تھون ڈرامہ جھوٹ کا پلندہ ہے، کیپٹن عاصم ملک

عمران خان کا ٹیلی تھون ڈرامہ جھوٹ کا پلندہ ہے، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے عمران خان کے ٹیلی تھون کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اگر اتنے ہی مقبول ہیں اور عوام انکی آواز پر لبیک کہتی ہے تو پچھلی دورحکومت میں آئی ایم ایف اور دہگر ممالک سے قرضے لینے کی بجائے ٹیلی تھون کے ذریعے رقم جمع کرکے ملک کی ترقی پر خرچ کیوں نا کیے، انہوں نے کہا کہ یا تو عمران خان کا ٹیلی تھون مہم جھوٹ ہے

اور یا پھر وہ اپنے ہی ساتھیوں سے کالیں کروا کر اپنے کالے اور بے نامی دھن کو اس طریقے سے سفید کررہے ہیں، عمران خان کی ساری سیاست کی عمارت جھوٹ پر کھڑی ہے اور پچھلے 22 سال سے انہوں نے سب سے زیادہ جھوٹ ہی بولا ہے، کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر اب ٹیلی تھون جیسے ڈرامے رچاکر معصوم پاکستانیوں کو بیوقوف بنارہے ہیں لیکن عوام انکا اصلی اور داغدار چہرہ دیکھ چکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں