29

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سول لائن شیخوپورہ میں ”تحریک پاکستان ماہ و سال“ کے عنوان سے تصویری نمائش کاانعقاد

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سول لائن شیخوپورہ میں ”تحریک پاکستان ماہ و سال“ کے عنوان سے تصویری نمائش کاانعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)قیام پاکستان کے 75 برس کی تکمیل پر ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سول لائن شیخوپورہ میں ”تحریک پاکستان ماہ و سال“ کے عنوان سے تصویری نمائش کاانعقاد کیا گیا جس کا اہتمام پنجاب آرٹس کونسل شیخوپورہ اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا تھا، نمائش میں تاریخی کتب کا اسٹال بھی لگایا گیا

جبکہ نمائش میں شرکت کرنے والوں کو قیام پاکستان کے حوالے سے تیار کی گئی خصوصی ڈاکو منٹری بھی دکھائی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظہر علی سرور گجر تھے جنہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد عمران رضا، نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے صدر محمد شہباز خان، سابق سینیٹر حاجی نعیم حسین چٹھہ، بیگم فرزانہ مسعود اکبر خان، حافظ امان اللہ بھٹی، پروفیسر زاہد جاوید،

عمران امین، رانا محمد اکرم، ملک طاہر و دیگر کے ہمراہ تصویری نمائش کا افتتاح کیا جبکہ اساتذہ و طلباء و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں