سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر دل غمگین ہے۔ حامد قاضی
اس کارخیر میں تعاون کرنے والوں کے ہم شکر گزار ہیں ملکی تاریخ کا یہ سب سے بڑا اور تباہ کن سیلاب ہے جس نے ملک کے اسی فیصد حصے پہ تباہی مچا دی ہے اس تباہی کے دردناک مناظر دیکھ کر آنکھ اشکبار اور دل غمزدہ ہے یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ اپنی آخرت سنوارنے کا ہے اگر اس موقع پر بحثیت مجموعی پوری قوم بالخصوص حکومت اور مخیر حضرات نے متاثرین سیلاب کی مدد نہ کی تو غذا اور ادویات کی قلت کی وجہ سے بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے انہوں نے کہا
مخیر حضرات آگے بڑھیں اور اپنی آخرت سنواریں انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہر شخص آگے بڑھے اور اپنی استطاعت کے مطابق اس کارِ خیر میں حصہ ڈالے ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ریلیف آرگنائزیشن مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی