26

کیپٹن عاصم ملک پاکستان آٹزم ہیلتھ سائینسز کے ایکسیلینس ایسورسز موبائلزیشن کے سربراہ برائے مڈل ایسٹ مقرر

کیپٹن عاصم ملک پاکستان آٹزم ہیلتھ سائینسز کے ایکسیلینس ایسورسز موبائلزیشن کے سربراہ برائے مڈل ایسٹ مقرر

لاہور(بیورورپورٹ) تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم معروف پاکستانی شخصیت کیپٹن عاصم ملک کی خدمات کو دیکھتے ہوئے پاکستان آٹزم ہیلتھ سائنسز نے انہیں مشرق وسطیٰ کیلئے ایکسیلینس ریسورسز موبائلزیشن کا سربراہ مقرر کر دیا ہے، پاکستان آٹزم ہیلتھ سائینسز نے معروف پاکستانی شخصیت کیپٹن عاصم ملک کی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے جاری مربوط اور نتیجہ خیز کاوشوں کو دیکھتے ہوئے

انکی ہمہ گیر خدمات سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں مشرقی وسطیٰ میں پاکستان آٹزم ہیلتھ سائینسز کی طرف سے ایکسیلینس ریسورس موبلائزیشن کا سربراہ مقرر کر دیا ہے، اس حوالے سے کیپٹن عاصم ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان آٹزم ہیلتھ سائنسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے اس اہم ذمہ داری کے اہل سمجھا، میری بھرپور کوشش ہوگی

کہ مشرق وسطیٰ میں آٹزم کے حوالے سے کام کر سکوں اور خصوصی بچوں اور بچیوں کی آواز بن سکوں، انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے ہمارے معاشرے کا لازمی جز ہیں یہ بچے کچھ مخصوص حالات کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں اور آہیستہ آہیستہ معاشرے سے کٹ کر رہ جاتے ہیں، یہ بچے دیگر بچوں کی طرح کھاتے، پیتے اور زندگی بسر کرتے ہیں لیکن ان میں خوداعتمادی کی کمی ہوتی ہے، یہ بچے بعض اوقات چڑچڑاپن اور تنہائی کا شکار ہوجاتے ہیں، اپنی بات کو بار بار دہراتے ہیں

اور شدید قسم کا غصہ بھی کرتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ ہم نے ان خصوصی بچوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ یہ بھی ہماری طرح کے عام انسان ہیں اور ان میں کسی بھی قسم کی کوئی کمی نہیں، سربراہ برائے مڈل ایسٹ پاکستان آٹزم ہیلتھ سائینسز ایکسیلینس ریسورسز موبائلزیشن نے مزید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے ان بچوں کو خصوصی توجہ دی جائے، ان شاءاللہ جلد مڈل ایسٹ میں اس حوالے سے کام شرور کرونگا اور خصوصی بچوں کی فلاح اور بہتری کے لیے تمام فورمز استعمال کرونگا،

میں پاکستان آٹزم ہیلتھ سائینسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے ایسا موقع دیا جس سے میں ان خصوصی بچوں کے لیے کچھ کام کرسکوں، انہوں نے کہا کہ ایسے بچے اور بچیاں احساس کمتری کی وجہ سے معاشرے سے آہستہ آہستہ کٹتے جاتے ہیں اور پھر وہ ایک مخصوص بیماری آٹزم کا شکار ہو جاتے ہیں، اس کا کوئی علاج نہیں لیکن نفسیاتی طور پر ایسے بچوں کے ساتھ بہتر طریقے سے پیش آ کر ان کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے، یہ خصوصی بچے ہم سب کے بچے ہیں انکا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،

آٹزم کا شکار بچوں کے والدین اور سرپرستوں نے کیپٹن عاصم ملک کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ کیپٹن عاصم ملک بطور ہیڈ آف ایکیلینس ریسورس موبائلزیشن آٹزم کا شکار بچوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حوالے سے آگاہی پر خصوصی توجہ دیں گے اور لوگوں میں اس حوالے سے شعور پیدا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں