44

سیلاب زدگان کی مدد کسی صدقہ جاریہ سے کم نہیں،ڈپٹی کشمنر عمر افتخار شیرازی

سیلاب زدگان کی مدد کسی صدقہ جاریہ سے کم نہیں،ڈپٹی کشمنر عمر افتخار شیرازی

خانیوال (سعید احمد بھٹی)
ڈپٹی کشمنر عمر افتخار شیرازی نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کسی صدقہ جاریہ سے کم نہیں-مخیر حضرات،سماجی تنظیمیں کار خیر کے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں-خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کے مصیبت میں پھنسے بہن بھائیوں کی مدد کے جذبہ کو سراہتا ہوں-انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج کے سٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے کہی-

اس موقع پر پرنسپل حافظ رائو محمد راشد سعید رانا نے ڈپٹی کمشنر کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے سٹاف کی طرف 3 لاکھ 92 ہزار روپے مالیت کا چیک دیا-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مخیر حضرات سے اپیل کی کہ متاثرہ علاقوں میں سامان بھجوانے سے پہلے قبل متعلقہ ضلع کی انتظامیہ سے لازمی رابطہ کیا جائے تاکہ وہاں وہ سامان بھجوایا جاسکے جس کی ضرورت ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں