شیخوپورہ، محکمہ اینٹی کرپشن ریجن بی لاہور کا بدر منیر نامی شہری کی درخواست پر کاروائی کا آغاز
گذرجانے کے باوجود تاحال اس حوالے سے مزید کاروائی نہیں کی گئی- تفصیلات کے مطابق نیابازار راشد منہاس شہید روڑ کے درمیان سیوریج کی لائن کافی عرصہ سے بچھائی گئی سیوریج لائن کے پائپ کا سائز چھوٹا ہونے اور بازار و ملحقہ دیگر آبادیوں کے لئے یہ سیوریج ناکافی ہونے کے باعث مین ہول تنگ پائپ ہونے کی بدولت بھرجاتے ہیں، گندا پانی انکے اور دیگر لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے،
اسی بنا پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شیخوپورہ کے افسران و عملہ کے خلاف شیخوپورہ کے رہائشی بدر منیر ایڈووکیٹ کی جانب سے محکمہ اینٹی کرپشن ریجن بی لاہورکو درخواست گذاری گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ محکمہ کے متعدد چکرلگائے جس کے بعد بھاری رشوت کے بغیر یہ کام نہ کرنے کا کہا گیا، فرائض میں غفلت برتی گئی اور تاحال درخواست پر عملدرآمد نہ ہوسکا، مذکورہ درخواست گذار نے فوری ریلیف کی فراہم کے لئے متعلقہ محکمہ کے افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا
جس کے بعد شہری کی جانب سے سلیم باجوہ نامی محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سب انجینئیر کے خلاف مبینہ کرپشن کے الزامات پر تحقیقات کے لئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو مزید کاروائی کے لئے مورخہ 22 اگست 2022 کو لیٹر جاری کیا گیا ہے جس کے 2 ہفتے گذرجانے کے باوجود تاحال اس حوالے سے مزید کاروائی نہیں کی گئی،
الزام الیہہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سب انجینئیر سلیم باجوہ نے روزنامہ پاکستان پوائنٹ کو اپنا موقف دیتے ہوئے مذکورہ الزامات کی مکمل تردید کی ہے اور کہا ہے کہ میرا اس حوالے سے کوئی تعلق نہیں، الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں