گینگ ریپ کا شکار ہو نے کے بعد قتل ہونے والی 7سالہ بچی ماریہ مہمند کے حق میں کچہری چوک ملتان میں احتجاجی مظاہرہ
ضلع مہممد (افضل صافی)مہمند لویہ جرگہ ملتان کے زیر اہتمام عزیز خان مہمند کی سربراہی میں
گزشتہ دنوں تھانہ مناواں کی حدود لاھور میں گینگ ریپ کا شکار ہو نے کے بعد قتل ہونے والی 7سالہ بچی ماریہ مہمند کے حق میں کچہری چوک ملتان میں احتجاجی مظاہرہ ،مہمند برادری کے عمائدین اور وکلاء برادری کی بڑی تعداد میں شرکت ،حکومت سے ملزمان کو سخت سزا دینے کی اپیل۔ماریہ مہمند کو انصاف ملنے تک ہر شہر میں احتجاج جاری رہیگا۔مہمند مشران۔
vمہمند لویہ جرگہ کے زیر اہتمام ملتان کچہری چوک میں عزیز خان مہمند کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں وکلا اور مختلف تنظیموں کے زمہ داران اور مشران نے شرکت کی انہوں نے پنجاب حکومت اور پولیس سے پرزور مطالبہ کیا کہ کہ اصل ملزمان کو فوری گرفتار کرکے سخت سے سخت سزادی جائے ۔مہمند لویہ جرگہ مشران کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام شہروں میں انصاف ملنے تک احتجاج جاری رہیگا۔