22

ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لیے مکمل کپڑے پہنیں، مچھر بھگاؤ لوشن کا استعمال کریں اور کسی بھی جگہ پانی نہ کھڑا ہونے دیں. چوہدری محمد اکمل

ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لیے مکمل کپڑے پہنیں، مچھر بھگاؤ لوشن کا استعمال کریں اور کسی بھی جگہ پانی نہ کھڑا ہونے دیں. چوہدری محمد اکمل

جہانیاں(سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال عمر افتخار شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے لائنز ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ ہوئی، اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری محمد اکمل نے کی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحان علی رندھاوا ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں ڈاکٹر عمر غوری اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فاروق سلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل جہانیاں میں ڈینگی کا کوئی بھی کیس پازیٹو نہیں،

انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے مختلف ایکٹیویٹیز کی جاری ہیں یہ صبح سورج نکلنے سے پہلے اور شام سورج غروب ہونے کے بعد زیادہ خطرناک ہوتا ہے. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد اکمل نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی کی مہم میں مزید تیزی لائی جائے، روزانہ کی بنیاد پر تمام ڈیپارٹمنٹ اپنی اپنی ایکٹیویٹیز کریں، جی پی کیمرے کے ذریعے ایکٹیویٹیز وٹس ایپ گروپ میں شئیر کریں، خصوصاً چھتوں کی صفائی ستھرائی، ائیر کولر، اے سی کے پانی، پرانے ٹائروں اور دیگر بوسیدہ جگہوں کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ بلاوجہ پانی کا ٹھہراؤ ڈینگی کے لاروے کی افزائش کا سبب بنتا ہے

مزید انھوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لیے مکمل کپڑے پہنیں، مچھر بھگاؤ لوشن کا استعمال کریں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں. اس دوران تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عامر سعید، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد اقبال، سب انجینئر عبدالغفار سمرا ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اویس منیر ، مجاہد سعید، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نذیر احمد گوندل اور دیگر موجود تھے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں