27

عمران خان غلزئی کی سربراہی میں خانیوال پولیس نے مختصر عرصے میں متعدد بڑی اور کامیاب کارروائیاں

عمران خان غلزئی کی سربراہی میں خانیوال پولیس نے مختصر عرصے میں متعدد بڑی اور کامیاب کارروائیاں

خانیوال07ستمبر22(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجلیل عمران خان غلزئی کی سربراہی میں خانیوال پولیس نے مختصر عرصے میں متعدد بڑی اور کامیاب کارروائیاں کی ہیں جس نے یہ ثابت کیا کہ پولیس کا کمانڈر حوصلہ اورعزم رکھتا ہو تو پھر کامیابی بھی ان کا مقدر بنتی ہے یہی وجہ ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجلیل عمران خان غلزئی کی بہترین حکمت عملی اورگائیڈلائن کی روشنی اورڈی ایس پی صدرسرکل چوہدری محمدعمران کی نگرانی میں کرائم فائٹرانسپکٹرمہرسعید احمدنے تھانہ سٹی خانیوال اورتھانہ صدرخانیوال پولیس کے ساتھ مل کر مختصرعرصہ میں ایل آربی ٹی آئی ہسپتال خانیوال کے آپریشن تھیٹرسے ایک کروڑ30لاکھ مالیت کی مشینری کی چوری میں ملوث ملزمان کا سراغ اوربرآمدگی

جبکہ گن پوائنٹ پر پوسٹ آفس پیرووال سے 12لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورریکوری کو یقینی بنایا۔ڈی پی او جلیل عمران خان نے میڈیا گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ LRBTآئی ہسپتال سے مشینری اورپوسٹ آفس پیرووال ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورمال مسروقہ کا سراغ ہمارے لیے چیلنجزتھے جس پر ڈی ایس پی صدسرکل محمدعمران کی نگرانی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی

ٹیم میں شامل ہمارے کرائم فائٹر انسپکٹرمہرسعید احمد نے ایس ایچ او تھانہ سٹی محمدبابراورایس ایچ او تھانہ صدرعبدالرشید کے ساتھ مل کر فوری رسپانس‘موثرتفتیش کی بدولت اپنے انفارمیشن ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے ناصرف ملزمان کو گرفتارکیا بلکہ کروڑوں روپے مالیت کی آئی مشینری اورنقدی مبلغ 8لاکھ روپے برآمد کرکے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے جس پر پویس افسران شاباش کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خانیوال پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیابیوں کا سفرجاری رہیگا انشاء اللہ ضلع خانیوال کو کرائم فری بنا کر دم لوں گا جرائم پیشہ عناصر کو خانیوال میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔اس موقع پر ایل آربی ٹی آئی ہسپتال کی انتظامیہ اورپوسٹ آفس پیرووال کے مدعیان نے اظہارتشکرکرتے ہوئے ڈی پی او جلیل عمران خان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گدستے پیش کیا۔بعدازاں ڈی پی او جلیل عمران خان نے برآمدکی گئی مشینری اورنقدی مدعیان کے حوالے کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں