خانیوال ضمنی الیکشن حلقہ نمبر 209/پی پی کے لئے کوآرینیشن کمیٹی منتخب
خانیوال (سعید احمد بھٹی) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی قیادت نے خانیوال کے ضمنی انتخابات 2021 کی کارکردگی کو دیکھتے ھوئے ایک بار پھر خانیوال کے ضمنی الیکشن حلقہ نمبر 209/پی پی کے لئے کوآرینیشن کمیٹی میں پاکستان پیپلز پارٹی خانیوال کے سنئیر رھنما سید کرار حیدر شاہ اور ضلعی صدر پیپلز لائرز فورم سید ارسلان مرتضی ایڈووکیٹ کو منتخب کیا ھے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
دونوں پارٹی رھنماوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ھے کہ وہ سابق گورنر و صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود اور انکے ساتھ صوبائی تنظیم کے شکر گزار ہیں کہ pp 209 کے ضمنی انتخاب کی پاکستان پیپلز پارٹی کی کوارڈینیشن کمیٹی میں ھمیں منتخب کیا ھم بھی امید دلاتے ھیں کہ ھم انکی امیدوں پر پورا اتریں گے اور حسب روایت ،حسب سابق دن رات کوشش کریں گے کہ اپنی پارٹی کا اپنی اتحادی جماعت کے نمائندے کے منشور کو گھر گھر پہنچائیں گے۔انشاللہ ھم اس حلقہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔