25

شیخوپورہ، عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد

شیخوپورہ، عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ میاں شفقت حبیب صاحب نے کی، ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر لڑیسی میڈم ماہین ارشد ورک نے بھی خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں لٹریسی سٹاف، ٹیچرز اور لٹریسی بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی- تفصیلات کے مطابق عالمی یوم خواندگی

کی مرکزی تقریب ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں ہوئی جسمیں سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ میاں شفقت حبیب اور ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر لڑیسی میڈم ماہین ارشد ورک نے خصوصی شرکت کی- اس باوقار تقریب میں مہمانان گرامی فرینڈز آف لٹریسی راٸس پارٹنر لمیٹڈ کی نمائندگی رضوان حسین نے جبکہ سپیشل ایجوکیشن کی جانب سے محمد علی گوہر نے نمائندگی کی، اس موقع پر ڈی او اسپیشل ایجوکیشن نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا اور دوران گفتگو کہا کہ تعلیم کے شعبے میں لٹریسی کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں-

دوران تقریب حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او یجوکیشن میاں شفقت حبیب نے لٹریسی بچوں کے فن اور صلاحیت کی تعریف کی اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا- ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی میڈم ماہین ارشد ورک نے جملہ سال کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور مزید بہتری کے لے ٹارگٹ کو بہتر کرنے کے عزم کا اظہار کیا- اس تقریب میں بہترین ٹیچر کا ایوارڈ ارم ریاض نے اپنے نام کیا۔

اس موقع پر لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز اور تقریر سے تقریب کو چار چاند لگا دئیے– تقریب کے اختتام پر مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے اساتذہ و لرنرز میں تعریفی سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں اور آخر میں شرکاء کے لیے لنچ کا بہترین انتظام کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں