موسمی تبدیلیوں کی بنا پر دنیا پاکستان کے قرضے معاف کرے، کیپٹن عاصم ملک
اسی لئے پاکستان میں وقوع پذیر ہونے والے ان غیر موسمی حالات کی بنا کر دنیا اور ورلڈ بینک پاکستان کے تمام قرضے معاف کرے، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پچھلے کئی سالوں سے انتہائی گھمبیر موسمی حالات کا سامنا ہے بھارت پاکستان کے موسمی حالات کو غیر متزلزل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے
لیکن عالمی دنیا بھارت کے خلاف اس حرکت پر کوئی کارروائی نہیں کرتی جو سراسر منافقت ہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ دنیا کا دوہرا معیار پاکستان کے مسائل میں اضافہ کر رہا ہے، انصاف پسندی کی دعوے دار عالمی دنیا بھارت کو آبی جارحیت سے نہیں روک رہی جس کی وجہ سے بھارت پاکستان پر آئے روز آبی جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے
، انہوں نے عالمی دنیا پر زور دیا کہ پاکستان میں وقوع پذیر موسمی تبدیلیوں کے نتیجے میں رونما ہونے والے موسمی تغیرات کی وجہ سے پاکستان کا بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے اس لیے میرا عالمی دنیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ پاکستان کے تمام قرضے معاف کیے جائیں تاکہ پاکستان سیلاب سمیت دہگر موسمی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرسکے