43

ملکی سیاست کا بڑا نام چوہدری اورنگزیب بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل

ملکی سیاست کا بڑا نام چوہدری اورنگزیب بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل

لاہور(پ ر)ملکی سیاست کا ایک اور بڑا نام چیئرمین پاکستان تحریک اتحاد چوہدری اورنگزیب اپنے ہزاروں کارکنوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل۔عمران خان سے ملاقات کے بعد چوہدری اورنگزیب نے اپنی جماعت کو بھی پاکستان تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 143 دیپالپور ،اوکاڑہ سے قومی اسمبلی کے امیدوار چوہدری اورنگزیب نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی اور صدر انصاف یوتھ وِنگ لاہور عمار بشیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا

کہ امپورٹڈ حکومت کی پالیسیوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔ آج لوگ پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ چوہدری اورنگزیب جیسے صاف ستھرے سیاستدان تحریک انصاف کا سرمایہ افتخا رہیں۔ چوہدری اورنگزیب نے اپنی جماعت کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کو اُن کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے کی یقین دہانی کروائی۔ملاقات کے بعد رہنما تحریک انصاف چوہدری اورنگزیب کا کہنا تھا

کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی۔پی ڈی ایم کے نام پر ملک پر مسلط لُوٹ مار ٹولے نے غریب کی زندگی اجیرن کر دی۔ ان کے نالائق معاشی ماہرین نے قوم و ملک کو تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔آج لوگوں کو دو وقت کا نوالہ میسر نہیں۔ آدھے سے زیادہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے

اور امپورٹڈ سرکار کی توجہ صرف اور صرف اپنے مقدمات ختم کروانے پر مرکوز ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد عمران خان کو سیاست سے باہر کرنے کی تمام مذموم کوششوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ملکی مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں