34

فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ پنجاب کا اجلاس/ پارٹی عہدیدار و کارکنان کی بھرپور شرکت

فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ پنجاب کا اجلاس/ پارٹی عہدیدار و کارکنان کی بھرپور شرکت

لاہور(نثاربیٹنی سے)
‎فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ پنجاب کا اجلاس 11 ستمبر 2022 کو شام 5 بجے چیئرمین فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کرنل راجہ جاوید مجتبیٰ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں لوگوں بالخصوص نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے ایف ڈی ایف میں شمولیت اختیار کی۔ علاوہ ازیں پنجاب کی کابینہ کے سینئر عہدوں پر نئی تقرر٘یاں باہمی مشاورت سے کی گئیں جس کا اعلان اس اجلاس میں الیکشن کنوینر کرنل تنویر عمران (ر) نے کیا۔
چیئرمین ایف ڈی ایف کرنل راجہ جاوید مجتبیٰ (ر) نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک الیکشن سستے نہیں ہونگے قابل لوگ آگے نہیں آسکتے اور اب تک جتنے بھی حکمران آئے ہیں نہ انکی نیت ہے اور نہ ہی قابلیت کہ عوام کے مسائل حل کرسکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم تھانہ کی بے ضابطگیاں ختم کریں گے مہنگائی ختم کریں گے غریب عوام کے اوپر سے ٹیکس کا بوجھ ختم کریں گے

اور عوام کو روزگار تعلیم اور علاج کے بہترین مواقع فراہم کریں گے۔ آخر میں انہوں نے سب سے عہد لیا کہ ظلم کے خلاف جہاد کرنے کے لئے ایف ڈی ایف کے عظیم مشن میں ساتھ دیں گے۔ تمام شرکاء نے صدق دل اور جوش وجذبہ کے ساتھ عہد کیا کہ وہ ایف ڈی ایف کا ساتھ دیں گے اور اس عظیم مشن کی کامیابی کے لئے دن رات محنت کریں گے۔
‎ اس اہم اجلاس میں ایف ڈی ایف سیکریٹری انفارمیشن مسز نازنین انور نے پارٹی کی پروگریس بتائی اور کہا یقیناُ ایف ڈی آیف ہی وہ واحد جماعت ہے جو قانون کی حکمرانی سے لوگوں کے مسائل حل کرکے پاکستان کو خوشحال اور عظیم ملک بنائے گی۔ نئے منتخب جنرل سیکریٹری پنجاب مرزا ندیم عباس، اور دیگر عہدیداران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں