43

شیخ زید ہسپتال میرپور ساکرو کی سینئیر نرس تسلیم خٹک کے پلاٹ پر بااثر لینڈ مافیا کا قبضہ پلاٹ پر جاری کام رکوا دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے

شیخ زید ہسپتال میرپور ساکرو کی سینئیر نرس تسلیم خٹک کے پلاٹ پر بااثر لینڈ مافیا کا قبضہ پلاٹ پر جاری کام رکوا دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے

ٹھٹھہ امین فاروقی
شیخ زید ہسپتال میرپور ساکرو کی سینئیر نرس تسلیم خٹک کے پلاٹ پر بااثر لینڈ مافیا کا قبضہ پلاٹ پر جاری کام رکوا دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے ڈاکٹر تسلیم خٹک کے مطابق میں گزشتہ دو دہائیوں سے میرپور ساکرو کی شہری ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں شیخ زید ہسپتال میں سینئیر اسٹاف نرس ہوں یہاں میں نے اپنی محنت کی کمائی سے رمضان واریو سے ایک پلاٹ خریدا ہوا ہے

جسے اب بنانا شروع کیا تو ایک صحافی یوسف بٹ عرف شاہین نے آکر مجھے کام روکنے کا کہا اور نہ ماننے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جس وجہ سے ہم پریشان ہیں جبکہ میرپور ساکرو کے تمام برادری کے لوگ مجھے میری فیملی کو جانتے ہیں ہم نے اس شہر کو اپنا شہر سمجھا ہے یہاں میری خدمات ہیں

یہاں کے لوگ میرے اپنے ہے اس خاطر پلاٹ لیا کہ اپنا گھر بناسکوں لیکن یوسف بٹ عرف شاہین نامی صحافی مجھے بلیک میل کررہا ہے اور ڈرا دھمکا رہا ہے میں ایک سرکاری ملازمہ کیساتھ معزز شہری ہوں ایس پی ٹھٹھہ اور ملکی سلامتی ادارے مجھے اور میرے پلاٹ کو تحفظ فراہم کرے اور یوسف بٹ عرف شاہین کی گرفت کرتے ہوئے مجھے میرے پلاٹ پر کام کرنے دیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں