34

شیخوپورہ، سید وارث شاہ فاؤنڈیشن کے سالانہ اجلاس کا انعقاد

شیخوپورہ، سید وارث شاہ فاؤنڈیشن کے سالانہ اجلاس کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)سید وارث شاہ فاؤنڈیشن کا سالانہ اجلاس سرپرست اعلیٰ رانا شکور احمد خاں کی زیر نگرانی مسکین خانہ سر سید روڈ پر منعقد ہوا جس میں صدر فاؤنڈیشن محمد امین قادری، جنرل سیکرٹری رانا شاہد لطیف خاں، فنانس سیکرٹری میاں مقبول احمد، انٹرنیشنل ہیر گائیک استاد خادم حسین وارثی، رانا عبدالسلام، باؤ محمد اشرف، قاری محمد یوسف ایوبی اور حافظ وجاہت نے شرکت کی،

اجلاس میں حسب ِ سابق عرس وارث شاہؒ کے تینوں روز لنگر کے وسیع انتظام کے علاوہ پہلے روز چراغ چورمے کی رسم کو بھی بھر پور انداز میں منانے کا انتظام کئے جانے پر زور دیا گیا اس موقع پر سرپرستِ اعلیٰ سید وارث شاہ فاؤنڈیشن رانا شکور احمد خاں نے کہا کہ بزرگان دین کی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ان پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، برصغیر میں دین اسلام پھیلانے میں بزرگان دین،

صوفیائے کرام اور مشائخ عظام کی بڑی خدمات ہیں، آج بھی ان بزرگان دین کے مزارات پر رشد و ہدایت کا فیض جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ اولیا اللہ کے مزارات نفرتیں مٹا کر محبتیں بانٹ رہے ہیں اولیا اللہ کی تعلیمات ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زندہ رہتی ہیں آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم انہی بزرگان دین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں