37

عمران خان توہین عدالت کیس پر اثرانداز ہونے کے لیے امن و امان خراب کررہا ہے، کیپٹن عاصم

عمران خان توہین عدالت کیس پر اثرانداز ہونے کے لیے امن و امان خراب کررہا ہے، کیپٹن عاصم

لاہور(بیورورپورٹ) معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ عمران خان لاء اینڈ آرڈر صورت حال کو جان بوجھ کر خراب کرنا چاہتا ہے کیونکہ اسکے خلاف کئی عدالتی فیصلے آنے والے ہیں اس لیے عمران خان ان فیصلوں پر اثرانداز ہونے اور اپنے آپ کو بچانے کے لیے لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن اب پاکستانی عوام اسکی کال پر نہیں نکل رہی

اس لیے عمران خان شدید مایوسی کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اس وقت بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کے درمیان ہونا چایئے تھا لیکن یہ خودغرض اور خود پسند شخص اقتدار دوبارہ حاصل کرنے لیے مرا جارہا ہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں اب عمران خان کا کوئی کردار نہیں رہا، کل اس پر توہین عدالت کیس میں فردجرم عائد ہوجائے گی پھر اسکا بچنا مشکل ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں