قانون کے طالبعلم کئی مسائل کا شکار ہیں,اللہ پاک نے موقع دیا تو اپنے ساتھیوں کے مستقبل کا ضامن بنوں گا
تحصیل رپورٹر(عامر شہزاد سے)چوہدری حسیب کمبوہ امیدوار براۓ ضلعی صدر آل پاکستان لاء ایسوسی ایشن فیصل آباد نے 2022 الیکشن کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ قانون کے طالبعلم کئی مسائل کا شکار ہیں جن کا کوئی کوئی پرسان حال نہیں۔ یونیورسٹیز, کالجز اور حکومتی مافیا کی طرف سے ایل ایل بی سٹوڈینٹس کے ساتھ جو سلوک رواں رکھا ہوا ہے قابل تشویش ہے۔
قانون کے طالبعلموں کے مستقبل کے ساتھ مافیا نے جو مزاق بنایا ہوا ہے اسے بند ہونا چاہے۔میری قانون کے طالبعلموں سے استدعا ہے کہ اپنے ووٹ سے مجھے کامیاب بنا کر موقع فراہم کریں تاکہ آپکی عملی طور پر خدمت کرسکوں۔انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب یہ تاریکی ختم ہو جاۓ گی اور شعور کا سورج طلوع ہو گا۔میری تمام لاء سٹوڈینٹس سے التماس ہے کہ مجھے ایک بار اپنی خدمت کا موقع لازمی دیا جاۓ۔