71

پی ٹی وی بولان نے پشتون کلچرل ڈے پر لائیو شوز سے ہر طرف ثقافتی رنگ بکھیر دیئے ، خالد حسین

پی ٹی وی بولان نے پشتون کلچرل ڈے پر لائیو شوز سے ہر طرف ثقافتی رنگ بکھیر دیئے ، خالد حسین

کوئٹہ ( پ ر) دنیابھر میں پشتون کلچر ڈے بڑے جوش وخرش سے منایا گیااس موقع پر جہا ں ہر طرف پشتو کلچر کے رنگ بکھیرے گئے وہاں پی ٹی وی بولان نے بھی اپنی لائیو نشریات میں پشتوکلچرل ڈے کو جوش وجذبے سے منایا خالد حسین کے مطابق پی ٹی وی بولان کی لائیو مارننگ نشریات میں پشتو کلچر ڈے سے متعلق سیٹ ڈیزائنر اسحاق لہڑی اور اُن کی ٹیم نے ایک خوبصورت سیٹ لگایا

جس پر صوبے کے مشہور ومعروف فنکار وں نے پشتو کلچرل ڈے کی اہمیت اور ثقافت پر تفصیلی بات چیت کی لائیو شو میں کمپیئر غزالہ عثمان ، طاہرہ بلوچ ،تانیہ خان تھیں جوکہ خوبصورت اور دیدہ زیب پشتو ثقافتی لباس زیب تن کئے ہوئے تھیں جنہیں ناظرین نے بہت پسند کیا اور سراہااس شو میں رشید ناصر ، افضل مراد ، پروفیسر ڈاکٹرذاہد دشتی ، رحیم دوست، بی بی صائمہ ، ہاشم کھوسہ ، جمال بڑیچ بطور مہمان شریک ہوئے

اس موقع پر پروگرام کے شرکاء اور کمپیئرز نے پشتون قوم، کارناموں سمیت پشتونوں کی اسلامی تاریخ رسوم ورواج اور مہمان نوازی پر بات کی لائیو شو میں کالرز کو بھی شامل کیا گیا جس سے ناظرین میں پشتون قوم سے متعلق مزید تاریخی حوالوں اور دنیا بھر میں موجود پشتونوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی پی ٹی وی بولان کی کمپیئرز غزالہ عثمان ، طاہرہ بلوچ اورتانیہ خان نے کلچرل ڈے بات کرتے ہوئے

کہا کہ بلاشبہ باشعور قومیں ہی اپنے ثقافتی ورثے اور رسوم ورواج کی حفاظت کرتی ہیں پشتون قوم کی تاریخ وفاداری ، بہادری ، مہمان نوازی اور ملک وقوم پر مرمٹنے کی عظیم او ر لازوال قربانیوں سے بھر پڑی ہے پشتوکلچرل ڈے کو شاندار انداز میں منانے پر پی ٹی وی بولان کے ناظرین لائبہ خان ، انعم خالد ، اقراء ،ایمن ذاکر، سید شکیل احمد ، محمد طاہر ، محمد حمزہ نے اپنے مشترکہ بیان میں پی ٹی وی بولان کے جنرل منیجر محمد ایوب بابئی ،

پروگرام منیجر فہیم شاہ ، پی ٹی وی بولان ہیڈ جواد علی ہزارہ ، پروڈیوسر جمال ترین ، شمس اللہ کاکڑ، اعجاز احمد بلوچ ، سعیدذیشان ، سینئر پلاننگ آفیسر منیر حسین اور پی ٹی وی کوئٹہ کی انتظامیہ کو پشتون کلچرل ڈے کی کامیاب نشریات پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں