پاکستان عوامی تحریک مانانوالا کی پروقار تقریب حلف وفاداری کا انعقاد
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)
پاکستان عوامی تحریک مانانوالا کے زیر اہتمام پروقار تقریب حلف وفاداری منہاج کالج آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی مانانوالہ میں منعقد ہوئی، اس تقریب میں صدر PAT سینٹرل پنجاب میاں ریحان مقبول نے حلف لیا، صدر PAT لاہور ڈویژن آصف سلہریا ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ملک کرامت علی، میاں ساجد اقبال،
عبد المجید مصطفوی نے خصوصی شرکت کی، علامہ عبد الرزاق قادری شفیق بٹ محمد حفیظ مغل سابق صدر TMQ رانا شاہد صادق و دیگر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ چوہدری شہباز جٹ صدر اور ارسلان یوسف مغل جنرل سکرٹری مانانوالہ نے حلف لیا- اس موقع پر صحافیوں، وکلاء، ٹیچرز سمیت مختلف شبعہ ہائے
زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی- اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر PAT سینٹرل پنجاب میاں ریحان مقبول نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے بھی اس فرسودہ نظام کا حصہ بن گئے، اس ملک میں حقیقی آزادی اور تبدیلی ڈاکٹر طاہر القادری ہی لا سکتے ہیں