حکمرانوں کی نااہلی اور ناقص انتظامی پالیسی کے باعث سندھ اس وقت آرٹیفشل سیلاب کی لپیٹ میں ہے،مرکزی صدر عاطف ملاح
ٹھٹھہ امین فاروقی
سیلاب متاثرہ طلبہ کی سالانہ فیس معاف کرنے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو فلڈ ریلیف اسکالرشپ دینے، مارک شیٹس، پاس سرٹیفکیٹ اور دیگر تعلیمی سرٹیفکیٹس طلبہ کو مفت میں فراہم کرنے اور دیگر مطالبات منظور کرانے کے لیے ایس ایس ٹی کے مرکزی صدر عاطف ملاح، مرکزی جنرل سیکرٹری غلام علی زئور، مرکزی رہنما نوید عباس کلہوڑو، ، سمی ابڑو، نوروز کلمتی، مجاہد بلوچ، ایاز صالح پلیجو، حمید انقلابی اور دیگر کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے سامنے ایک روزہ احتجاجی بھوک ہڑتال کی گئی۔
بھوک ہڑتال سے خطاب کرتے ہوئے سندھی شاگرد تحریک کے مرکزی صدر عاطف ملاح نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناقص انتظامی پالیسی کے باعث سندھ اس وقت آرٹیفشل سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔ ملک کے حکمرانوں نے سیکڑوں شہروں اور گائوں کو ڈبوکر کروڑوں لوگوں کو بی گھر کردیا ہے.
تاکہ سندھ کے غریب طلبا اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ ایس ایس ٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری غلام علی زئور نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جان بوجھ کر پورے سندھ کو ڈبو کر تباہ و برباد کر دیا ہے۔ اس صورتحال میں طلبہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ہیک کی جانب سے صرف دو سمسٹرز کی فیسوں میں التوا کی صورت میں طلبہ کو دیئے گئے
لالی پاپ کو ایس ایس ٹی مسترد کرتی ہے۔حکومت سندھ فوری طور پر سندھ کے سیلاب متاثرہ طلباءَ کی سالانہ فیسیں معاف کرنے کا اعلان کرے اور سندھ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی انتظامیا کو طلباءَ کی سالانہ فیسیں وصول نہ کرنے کا پابند بنائے۔ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سندھ کے حالات انتہائی خطرناک ہیں۔ سیلابی پانی کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ سندھ حکومت
فیس معاف کرنے کی گرانٹ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرے. بھوک ہڑتال میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بھوک ہڑتال سے نوید عباس کلہوڑو، مرتضیٰ چانڈیو، میر نوروز کلمتی، مجاہد بلوچ، سمیع ابڑو اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔