38

سالانہ عالمی میلادکانفرنس میں بھرپور شرکت کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں- محمد عرفان مشتاق

سالانہ عالمی میلادکانفرنس میں بھرپور شرکت کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں- محمد عرفان مشتاق

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

سالانہ عالمی میلادکانفرنس میں بھرپور شرکت کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں- ان خیالات کا اظہار ضلعی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک شیخوپورہ محمد عرفان مشتاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

اپنے ایک بیان میں کیا- انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے بڑی سعادت ہے کہ اپنی زندگی میں آقائے دوجہاں، محبوب خدا حضرت محمد مصطفےٰؐ کا یوم ولادت باسعادت منارہے ہیں جوکہ عالم اسلام کے لئے یوم تشکر ہے- محبوب کائناتؐ کی ولادت باسعادت نہ صرف انسانوں بلکہ جملہ کائنات ارض و سما میں موجود مخلوقات کے لئے باعث رحمت و فخر ہے اور قائد انقلاب ڈاکٹرطاہرالقادری مدظلہ کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے

زیراہتمام برسوں سے اس عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد اس تحریک و جملہ فورمز کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے- انہوں نے کہا کہ انشاءاللٰہ شیخوپورہ سے پاکستان عوامی تحریک و جملہ فورمز بڑی تعداد میں شرکت کریں گے جس کے لئے دعوتی مہم زور و شور سے جاری و ساری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں