27

اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد

اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک ، معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب خرم منور منج، شکیل عطا اللہ ورک، سی ای او ایجوکيشن شفقت حبیب، ضلعی انتظامیہ کے افسران ، مرد و خواتین اساتذہ اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

مقررین کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو معاشرے میں انتہائی اہم رتبہ اور روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے اور ٹیچرز ڈے کو منانے کا مقصد اساتذہ کی اہمیت و احترام کو اجاگر کرنا ہے۔ کسی بھی طالب علم کی زندگی میں استاد کا ایک اہم مقام ہوتا ہے۔ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اساتذہ کی عزت و تکریم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا- تقریب کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے اساتذہ کو پھول سرٹیفکیٹ اور شیلڈز بھی تقسیم کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں