24

آرمی چیف کی کاکول اکیڈمی میں کی گئی تقریر ہرپاکستانی کے جذبات کی عکاس تھی،کیپٹن عاصم ملک

آرمی چیف کی کاکول اکیڈمی میں کی گئی تقریر ہرپاکستانی کے جذبات کی عکاس تھی،کیپٹن عاصم ملک 

لاہور(بیورورپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کاکول اکیڈمی میں تقریر نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور اس کے خلاف سازش کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا ہےجنرل قمر جاوید باجوا کی تقریر سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے کون ہے، ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے سابق چیف کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ کیپٹن عاصم ملک نے نے ایک بیان میں کیا،

انہوں نے کہا کہ چند دن قبل میں نے جو بیان دیا تھا جناب چیف آف آرمی سٹاف نے اس بیان کو اکیڈمی میں منعقدہ تقریب میں اپنی تقریر کا حصہ بنایا جو میرے لیے اعزاز ہے، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی تقریر میں ہر محب وطن پاکستانی کے حقیقی جذبات کی ترجمانی کی اور انہوں نے واضع کر دیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،

چند دن قبل میں نے اسی خدشے کا اظہار کیا تھا کہ کچھ قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں اور میں نے اپنے بیان میں چیف آف آرمی سٹاف سے اس حوالے سے اپیل کی تھی، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گزشتہ روز کی تقریر کو تحسین پیش کرتا ہوں، امید ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والی قوتیں اس پیغام کو اچھی طرح سمجھ گئی ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں