تحریک لبیک پاکستان کے زیرِاہتمام میلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا
حافظ آباد(تحصیل رپورٹر/عامر شہزاد انصاری سے)
حافظ آباد:تحریک لبیک پاکستان کے زیرِاہتمام میلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بعداز نمازِ جمعہ میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں تحریک لبیک پاکستان کے زیرِ اہتمام ریلی نکالی گئ۔ریلی علی پور روڑ نزد ڈبل سیکشن سکول حافظ آباد سے شروع ہو کر براستہ ونیکے چوک ڈاکخانہ روڑ سے,قتل گڑھ چوک سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک پر اختتام پزیرہوئی۔ریلی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا
جس کو لگتا ہے کہ ہمارے حضورﷺ تشریف لائے ہیں۔ہم کو اپنے حضور ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی ہے اس لیے ہم یہ نعرے لگا رہے ہیں سرکار کی آمد مرحبا مرحبا دلدار کی آمد مرحبا مرحبا۔مزید انکا کہنا تھا کہ ہمارے نبی ﷺ اکیلے نہیں قرآن اور نظام لے کر آئے اور ہماری تحریک لبیک پاکستان کی کوشش ہے کہ اسی نظام کو پاکستان میں نافذ کرے انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب حضورﷺ کا نظام نافذ ہو گا
پھر میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کی الگ ہی چڑتل ہو گی۔ہمارا جینا مرنا،ہمارا مال صرف اور صرف حضورﷺ کیلئے ہیں میں ضلعی قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہماری آواز پر تشریف لائے اور ہر تحریک لبیک پاکستان کے کارکن کو میرا سلام ہے جو قائدین کے بازو بنے اور ریلی میں تشریف لائے۔