اہل ایمان کے لیے نبی کریم ﷺ کے روزہ پر حاضری انمول تحفہ ہے- میاں عثمان 41

اہل ایمان کے لیے نبی کریم ﷺ کے روزہ پر حاضری انمول تحفہ ہے- میاں عثمان

اہل ایمان کے لیے نبی کریم ﷺ کے روزہ پر حاضری انمول تحفہ ہے- میاں عثمان

شیخوپورہ(بیوروچیف/ شیخ محمد طیب سے)نجی اخبار کے چیف ایڈیٹر میاں عثمان نے کہا ہے کہ خانہ کعبہ اورمدینہ منورہ میں جاکر دوحالتوں کااپنا ہی لطف ہے، جب بندہ حالت نماز میں نیت کے دوران منہ طرف کعبہ شریف کہتا ہے اورجب اذان میں نبی کریم ﷺ کانام مبارک آتا ہے اورروزہ رسول ﷺ سامنے ہو، خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کواللہ کی طرف سے بلاوا آتاہے، زمین پر جنت ہے تو وہ اللہ کے گھر اور روضہ رسول ﷺ پر ہے-

ان خیالات کااظہار انہوں نے ممبران پریس کلب سابق سیکرٹری اطلاعات پریس کلب حکیم محمودبیگ، سنیئرممبر پریس کلب رانا شاہد لطیف اور نجی اخبار کے چیف ایڈیٹر شیخ سفیان علی سے عمرہ کی سعادت پانے کے بعد تذکرہ مکہ اورمدینہ کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہاکہ اللہ کایہ بہت بڑا انمول تحفہ اہل ایمان کے لیے ہے کہ اپنے اللہ کی بارگاہ میں سرخم تسلیم کرتے ہوئے نبی کریم ﷺ کے روزہ پر حاضری دیتے ہیں

اوراس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ہم نے اپنی جانوں پرظلم کیااللہ ہمیں اپنے نبی کے صدقے سے معاف فرمادے انہوں نے کہاکہ اللہ نے اگروالدین بہن بھائیوں اوربیوی بچوں کی محبت نہ رکھی ہوتی تو جو اس سرزمین پر جاتا وہ کبھی واپس نہ آتاہماری دعاہے کہ اللہ کریم دنیا میں رہتے ہوئے حالت ایمان کلمہ طیبہ پڑھنے کی توفیق عطافرمائے اورمنافقین سے محفوظ رکھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں