36

تھانہ بی ڈویژن کی حدود بند روڑ فیضان مدینہ کے سامنے دوکان پر ڈکیتی کی واردات

تھانہ بی ڈویژن کی حدود بند روڑ فیضان مدینہ کے سامنے دوکان پر ڈکیتی کی واردات

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں دوکان پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، شہری 60 ہزار روپے نقدی 2موبائل فون ٹچ مالیت ایک لاکھ روپے سے محروم، ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب- ذرائع کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کی حدود بند بائی پاس روڈ نزد فیضان مدینہ مدرسہ کے سامنے دوکان پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات، موٹر سائکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے دوکان پر موجود میاں عبدالخالق سے گن پوائنٹ پر 60 ہزار روپے

نقدی 2موبائل فون ٹچ مالیت ایک لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے، تھانہ بی ڈویژن کی پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، آئے روز وارداتوں سے شہریوں میں خوف ہراس پھیل رہا ہے- میڈیا کے توسط سے اہل محلہ اور تاجر برادری نے اعلٰی حکام اور پولیس انتظامیہ سے وارداتوں پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں