35

سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے (چلو سندھ سنواریں، جاگیرداری مردہ باد، انقلاب زندہ باد جی) مہم کا آغاز سندھ کے تاریخی شہر سے کیا گیا

سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے (چلو سندھ سنواریں، جاگیرداری مردہ باد، انقلاب زندہ باد جی) مہم کا آغاز سندھ کے تاریخی شہر سے کیا گیا

ٹھٹھہ نمائندہ
سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ھے کہ عمران خان کی وزیراعظم لائن اب کٹ چکی ھے وہ صرف ایک پاپولر لیڈر کے طور پر ھی رہ سکتے ھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو اور جلسہ عام سے خطاب کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں 20 ھزار ارب روپے کا قرضہ لیا گندم ،ڈالر اور ادویات کے اسکینڈل سامنے آئے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا گیا

یہ رقم کہاں خرچ کی گئ نہ ملک میں کوئ نیاائر پورٹ بنا نہ ریلوے ٹریک ،نہ ھی موٹر وے بنا اور نہ ھی صنعتی شعبہ میں کوئ صنعت لگی بجلی کے ایک یونٹ سمیت نہ ھی گیس کی کوئ پیداوار ھوئ تو کہاں خرچ ھوئ اتنی بڑی رقم؟ ان سب نے مل باٹ کر ہضم کرلی اس کی تحقیقات کے لئے وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار سے مطالبہ کرتے ھیں فرح گوگی اور آڈیو لیکس کو چھوڑیں ذمہ داروں کو فریم کرکے ہتھکڑیاں لگائیں

اور جیل میں ڈالیں کامران ٹیسوری کو گورنر مقرر کر کے سندھ کے عوام کی توھین کی گئ ھے پیپلزپارٹی نے ھی ٹسوری کے خلاف کراچی کی زمینوں پر قبضے ، دھشت گردی اور لوٹ مار کے مقدمات درج کئے تھے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ایک ھی سکے کے دو رخ ھیں گوگل پر ٹیسوری لکھو تو ٹپوری لکھا آتا ھے

سندھ کو اب سیاسی تجربات کی ضرورت نہی ھے انہوں نے کہا کہ ھم نے سندھ سنوارو ،جاگیر داری مردہ باد کے تحت پورے سندھ میں آج سے آگاھی مہم کاآغاز ٹھٹھہ سے کردیا ھے سندھ تباہ ھورھا ھے

اور جاگیردار مزہ لوٹ رھے ھیں یہ تو اللہ کی مہربانی ھے جو ھم سانس لے رھے ھیں ۔
اجلاس سے نثارکیریو، سید جلال شاہ، ڈاکٹر سومار منگریو، امتیاز سائمن، شاہ نواز سیال، ہاوڑا العین جماری، اقبال حاجانہ، ذیشان جسکانی اور دیگر نے خطاب کیا، جبکہ قومی شاعری اور ٹیبلوز پیش کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں