26

عمران خان ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

عمران خان ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) اس وقت پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے امن اور بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے، ملک میں کسی بھی ہنگامہ آرائی کی گنجائش نہیں، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی راہنما اور اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب کے سابق چیف کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام سیاسی و معاشی قوتیں پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے ہم آواز ہیں لیکن چئیرمین تحریک انصاف عمران خان ملک میں عدم استحکام کے درپے ہیں

جو سراسر ملک دشمنی ہے، عمران خان ذاتی مفاد کے لیے ملک کی ساکھ داو پر لگارہے ہیں اور افراتفری پیدا کرنے کے لیے جلسے و احتجاج کررہے ہیں جبکہ ان جلسوں میں ملک دشمن عناصر کی زبان بول کر پاکستان کی سالمیت پر حملے کررہے ہیں لیکن عمران خان کو معلوم ہونا چایئے کہ پاکستانی قوم ملک سلامتی اور تحفظ پر آنچ نہیں آنے دے گی، عمران خان کو اگر واقعی کی خوشحالی اور ترقی کا غم ہے تو جلسے ختم کرکے ملک کو مزید عدم استحکام کا شکار نا کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں