38

ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر لاہور ڈویژن عمران حیدر کے آفس میں اہم میٹنگ کا انعقاد

ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر لاہور ڈویژن عمران حیدر کے آفس میں اہم میٹنگ کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر لاہور نارتھ ڈویژن عمران حیدر ٹیپو، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر لاہور نارتھ ڈویژن مدثررضوان، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر شیخوپورہ اسحاق حیدر سومرو، لیبر آفیسر شیخوپورہ میاں اشتیاق، لیبر آفیسر شیخوپورہ میڈم شاہدہ لطیف، لیبر آفیسر فیروزوالہ محمد سرور، لیبر آفیسر فیروزوالہ محمد یوسف، اسسٹنٹ فیروزوالہ عبدالقیوم کے علاوہ جنرل سیکرٹری پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن صفدر حسین سندھو ایڈوکیٹ، صوبائی صدرپاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن پنحاب نصرت بشیر ظفر ایڈوکیٹ

، صدر پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن لاہور شبیر احمد، صدر ورکر یکیہتی کمیٹی لاہور بابا سرور، صدر بھٹہ مزدور فیڈریشن رجسٹرڈ شیخوپورہ یعقوب مسیح مجاہد، لیبر رہنما سیٹھ محمد ارشد، صدر جنڈیالہ روڈ بھٹہ مزدور فیڈریشن شیخوپورہ الیاس مسیح نے بھی شرکت کی- ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر لاہور نارتھ ڈویژن عمران حیدر ٹیپو نے بھٹہ مزدور فیڈریشنز و جملہ دیگر بھٹہ مزدور رہنماوں سے انکے مسائل سنے اور فوری حل کروانے کی یقین دہانی کروائی- اس موقع پر ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر لاہور نارتھ ڈویژن عمران حیدر ٹیپو نے جملہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ بھٹہ مالکان کے خلاف کم اجرت پر بھاری جرمانے اور چلان کئے جائیں،

روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ سے آگاہ رکھا جائے، انہوں نے متعلقہ افسران و سٹاف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بھٹہ مزدور رہنماوں کے ساتھ ہرقدم پر مسائل کے خاتمے کے لئے باہمی مشاورت انتہائی ضروری ہے تاکہ مزدوروں کے لئے آسانیاں پیدا ہونگی۔ دوران میٹنگ انہوں نے متعلقہ افسران و سٹاف سے کہا کہ کسی بھی محکمانہ غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں