ضمنی انتخابات: پنجاب کے 184 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار
ضمنی انتخابات: پنجاب کے 184 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار
الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 6 حلقوں میں 16 اکتوبرکو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہےکہ صوبے کے 6 حلقوں میں 21 لاکھ 41 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، 6 حلقوں میں 1474 پریذائیڈنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق کُل 4421 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران، پولنگ افسران تعینات کیےگئے ہیں، 3 قومی اور 3 صوبائی حلقوں سے51 امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں،سکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور آرمی کے 20 ہزار سے زائد جوان تعینات کیے گئے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=LPwXrynGcGQ