33

احتجاج کی سیاست نے ملک و قوم کو بے حد نقصان پہنچایا ہے،وقت کا تقاضا ہے،راجہ پرویز اشرف

احتجاج کی سیاست نے ملک و قوم کو بے حد نقصان پہنچایا ہے،وقت کا تقاضا ہے،راجہ پرویز اشرف

دولتالہ(نوید افسر راجہ) احتجاج کی سیاست نے ملک و قوم کو بے حد نقصان پہنچایا ہے،وقت کا تقاضا ہے کہ احتجاج کی سیاست کو ختم کرکے ملک کو بحرانی کیفیت سے باہر نکالا جائے،اتحادی حکومت نے ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے کیلئے خوش آئند اقدامات اٹھائے ہیں،حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور اپنی آئینی مدت پورے کرے گی،

ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،وہ گزشتہ روز حلقے کا دورہ کر رہے تھے،اس دوران انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور عمائدین علاقہ کے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کیں،صحافیوں سے گفتگو کے دوران راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا

کہ دھرنوں اور احتجاجی سیاست سے صرف اور صرف ملک و قوم کو نقصان پہنچے گا،ابھی انتخابات میں کافی وقت باقی ہے اور قبل از وقت انتخابات کے امکانات نہیں دیتے،پارلیمینٹ ہی سپریم ادارہ ہے جہاں عوام کے مسائل کو بہتر طور پر حل کیا جا سکتا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہے

اور جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں ہیں،پیلز پارٹی اداروں اورآئین کا مکمل احترام کرتی ہے،گوجرخان کی دھرتی شہدوں غازیوں کی سرزمین ہے یہاں کے لوگوں نے مجھے منتخب کیا

اور میں نے ہمیشہ گوجرخان کی آواز بلند کی ہے،قبل ازیں انہوں نے دولتالہ میں نواحی گاؤں حصال شریف کی ممتاز سماجی شخصیت نمبردار راجہ امجد کے بھانجے،راجہ محمود الحق،بیرسٹر راجہ وسیم بھٹی کا بھتیجے اور راجہ جاوید بھٹی کا صاحبزادے راجہ عبید علی بھٹی کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت کی

اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے راہنما پیر سید مسکین شاہ،سید زاکر حسین شاہ،راجہ یاسر اف ڈھوک بدال،طیب فضل،سمیت علاقہ کی اہم شخصیات راجہ عامر سعید راجہ ناصر،راجہ عبدالرشید،چوہدری خالد،راجہ ساجد، برگیڈئر (ر)طاہر،راجہ حارث،راجہ زین فراز،صدر پریس کلب دولتالہ راجہ اسحاق بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں