34

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنعیم عزیز سندھو نے بطور ڈی پی او خانیوال کا چارج سنبھا ل لیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنعیم عزیز سندھو نے بطور ڈی پی او خانیوال کا چارج سنبھا ل لیا

خانیوال25اکتوبر22(سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنعیم عزیز سندھو نے بطور ڈی پی او خانیوال کا چارج سنبھا ل لیا۔ڈی پی او آفس پہنچے پر ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی اورایس ڈی پی او صدرسرکل خانیوال محمدعمران نے ان کا استقبال کیا۔ڈی پی او کو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔ڈی پی اونے یادگارشہداء پولیس پر پھولوں کی چادر چڑھائی او رفاتحہ خوانی کی

۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں فرض شناس او رایماندار آفیسر اور ماتحت محکمہ کا اثاثہ ہوتے ہیں جن کی نیک نیتی اور جانفشانی سے ہی محکمہ کے اہداف کو سو فیصد یقینی بنایا جاسکتا ہے او رمحکمہ کا مورال بلند ہوتا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ آپ تمام پولیس افسران انسانی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں اور دکھی اور مظلوم لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کر ضلع خانیوال کو امن کا گہوارہ بنایاجائیگا او رشہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔بعدازاں ڈی پی او نعیم عزیز سندھو نے ہیڈبرانچزسے فرداً فرداً ملاقات بھی کی۔

https://www.youtube.com/c/FSMediaNetwork

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں