60

جدہ میں پاکستانی کمیونٹی خواتین کی جانب سے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے حوالے سے تقریب

جدہ میں پاکستانی کمیونٹی خواتین کی جانب سے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے حوالے سے تقریب

جدہ (نورالحسن گجر سے ) جدہ میں پاکستانی کمیونٹی خواتین کی جانب سے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے حوالے سے تقریب۔ ماہر غذائیت ادعیہ وہاج نے خواتین کو چھاتی کے سرطان کی ابتدائی مرحلے سے آگاہی اور اس کے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔

دنیا بھر کی طرح سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں بھی پاکستانی کمیونٹی کی خواتین کے لئیے سرطان سے آگاہی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں طبی ماہرین کمیونٹی خواتین نے شرکت کی چھاتی کے سرطان کے سدباب کیلئے دنیا بھر میں ہر سال ماہ اکتوبر چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے مہینہ کے طور پر منایا جاتا ہے

اسی حوالے سے جدہ میں منعقد تقریب کی صدارت عرصہ دراز سے جدہ میں مقیم کیمونٹی سنئیر ممبر طیبہ عمران نے کرتے ہوئے اپنے خطاب میں سرطان کے تدارک کیلئے بروقت آگاہی مہم سے متعلق روشنی ڈالی اور کہا کہ چھاتی کے سرطان کی تاخیر سے تشخیص کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانوں کا ضیاع ہوتا ہے اور بڑی تعداد میں خواتین اس سے متاثر ہوتی ہیں جو کہ انتہائی تشویش کا باعث ہے۰ تقریب سے ماہر غذائیت ادعیہ وہاج نے خطاب کرتے ہوئے چھاتی کے سرطان کی ابتدائی مرحلے سے آگاہی

اور اس کے بچاو کے لیے تشخیص، متوازن غذا کا استعمال جس میں ہری سبزیاں، گاجر، لہسن ، لوبیہ ، دالیں ، اخروٹ بیریز اور دیگر صحت بخش غذائیں جو پروٹین، وٹامن، منرلز، آئرن اور فائبر سے بھرپور ہوں وہ سب شامل ہیں ان کے بارے میں خواتین کو آگاہ کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانس فیٹ ، پروسیسڈ فوڈز، کھانوں میں سفید چینی کا زیادہ استعمال، میدے سے بنے ہوۓ کھانے، مصنوعی مشروبات،

مصنوعی رنگوں کو کھانوں میں شامل کرنا اور زیادہ تیل اور نمک کے استعمال کو اپنی روزمرہ کی زندگی سے جس حد تک ممکن ہو کم کرنا لازمی ہے اسکے ساتھ ہی مثبت سوچ، چہل قدمی اور متوازن غذائیں ایک صحت مند طرزِ زندگی کا حصہ ہے جس کو اپنانا ہوگا اور جسمانی وزن کے اُتار چڑھاؤ پر بھی خاص دھیان رکھنا ہوگا۰ تقریب میں شریک خواتین میں آگاہی سے متعلق پینل مباحثے کا بھی اہتمام کیا گیا

جن میں طیبہ عمران، سلمی جہانزیب، مدیحہ خرم، ندا عدنان، رباب طاہر، سحرش ارسلان، ثناء عباس ، مریم نوید، زینیہ ریحان، لیلی اور دیگر خواتین شامل تھیں ان سب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۰ چھاتی کے سرطان کی آگاہی تقریب میں سعودی عرب میں بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص کی موجودہ سہولت سعودی ڈیٹا اینڈ اے آئی اتھارٹی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے میموگرافی کو تفصیل سے دیکھنے

کا نظام جو سرطان کی تشخیص کرتا ہے اس کو بھی سراہا گیا‏‎سعودی ڈیٹا اینڈ اے آئی اتھارٹی کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی سہولت نیشنل پروگرام فار بریسٹ کینسر ڈیٹیکشن اور سیہا ورچوئل ہسپتال میں موجود ہے۔ اتھارٹی کے مطابق اس نظام کو قومی سطح پر دستیاب کرنے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔

تقریب میں شریک خواتین کینسر سے بچاؤ میں مددگار صحت بخش لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوئیں اور کہا کہ آگاہی مہم کے لئے آج جو قدم اٹھایا گیا ہے وہ باعث تعریف ہے اور کمیونٹی میں اس طرح کی تقاریب مثبت نتائج کا پیش خیمہ ہیں جس کی ہم مشکور ہیں۰

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں