37

’بیٹی نے میڈیا پر دیکھ کر بتایا امی لگتی ہیں‘، جاں بحق رپورٹر صدف کے شوہر کی گفتگو

’بیٹی نے میڈیا پر دیکھ کر بتایا امی لگتی ہیں‘، جاں بحق رپورٹر صدف کے شوہر کی گفتگو

’بیٹی نے میڈیا پر دیکھ کر بتایا امی لگتی ہیں‘، جاں بحق رپورٹر صدف کے شوہر کی گفتگو

امی آج ڈیوٹی پر نہ جائیں لیکن صدف نے کہا آج جانا ضروری ہے ،ڈیوٹی تو ڈیوٹی ہوتی ہے: شوہر نعیم— فوٹو:فائل
امی آج ڈیوٹی پر نہ جائیں لیکن صدف نے کہا آج جانا ضروری ہے ،ڈیوٹی تو ڈیوٹی ہوتی ہے: شوہر نعیم— فوٹو:فائل

لانگ مارچ میں کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر نعیم نے کہا ہے کہ بیٹی نے میڈیا پر دیکھ کر بتایا امی لگتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، بیٹی نے میڈیا پر دیکھ کر بتایا کہ امی لگتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں نے کہا کہ امی آج ڈیوٹی پر نہ جائیں لیکن صدف نے کہا آج جانا ضروری ہے ،ڈیوٹی تو ڈیوٹی ہوتی ہے۔

فیملی ذرائع کے مطابق صدف کے دو بچے 21 سال کی بیٹی اور 15 سال کا بیٹا ہے جبکہ وہ تین بہنوں اور ایک بھائی میں دوسرے نمبر پر تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=gWdOZuT_eLk

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں