27

میری جان نکال لیتے پروا نہیں تھی لیکن میری عزت پر ہاتھ ڈالا گیا: اعظم سواتی

میری جان نکال لیتے پروا نہیں تھی لیکن میری عزت پر ہاتھ ڈالا گیا: اعظم سواتی

میری جان نکال لیتے پروا نہیں تھی لیکن میری عزت پر ہاتھ ڈالا گیا: اعظم سواتی

میرے آدھے کیس کی شہادت وہ سی سی ٹی وی کیمرا ہے لیکن سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ بیک اپ بھی اٹھا کرلے گئے: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو
میرے آدھے کیس کی شہادت وہ سی سی ٹی وی کیمرا ہے لیکن سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ بیک اپ بھی اٹھا کرلے گئے: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہےکہ  میری جان نکال لیتے اس کی پروا نہیں تھی لیکن انہوں نے میری عزت پرہاتھ ڈالا جب کہ مجھے نامعلوم جگہ لے جاکر میری ویڈیو بنائی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اعظم سواتی نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو سرٹیفائیڈ مجرم اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جو تم پاکستانی قوم کے سامنے بورہے ہو وہی کاٹو گے، میرے گھر سے تلاشی کے دوران قیمتی چیزیں لے گئے، تفتیشی افسر نے 2 دن بعد اپنی کسٹڈی میں مجھ سے دستخط کروایا۔

انہوں نے کہا کہ میری جان نکال لیتے اس کی پروا نہیں تھی لیکن انہوں نے میری عزت پرہاتھ ڈالا، مجھے نامعلوم جگہ لے جاکر میری ویڈیو بنائی گئی۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میرا کیس کھولنے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میری سی سی ٹی وی کیمرے کو عدالت عظمیٰ اپنی تحویل میں لے، اس کا فارنزک کرایا جائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ کتنے بندے میرے گھر آئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ میرے آدھے کیس کی شہادت وہ سی سی ٹی وی کیمرا ہے لیکن سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ بیک اپ بھی اٹھا کرلے گئے۔

https://www.youtube.com/c/FSMediaNetwork

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں