24

ضدی بچہ فیس سیونگ کیلئے خون ریزی کی باتیں کر رہا ہے: مولانا عبدالغفور حیدری

ضدی بچہ فیس سیونگ کیلئے خون ریزی کی باتیں کر رہا ہے: مولانا عبدالغفور حیدری

ضدی بچہ فیس سیونگ کیلئے خون ریزی کی باتیں کر رہا ہے: مولانا عبدالغفور حیدر

جھوٹ گھڑنا، الزام تراشی کرنا، فتنہ پھیلانا اور فساد کی باتیں کرنا نیازی سیاست کے عناصر اربعہ ہیں: رہنما جے یو آئی/ فائل فوٹو
جھوٹ گھڑنا، الزام تراشی کرنا، فتنہ پھیلانا اور فساد کی باتیں کرنا نیازی سیاست کے عناصر اربعہ ہیں: رہنما جے یو آئی/ فائل فوٹو

جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہےکہ ضدی بچہ فیس سیونگ کے لیے خون ریزی کی باتیں کر رہا ہے۔

ایک  بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جھوٹ گھڑنا، الزام تراشی کرنا، فتنہ پھیلانا اور فساد کی باتیں کرنا نیازی سیاست کے عناصر اربعہ ہیں، لانگ مارچ کی منزل معلوم نہیں، مقاصد بھی متعین نہیں اور نہ ہی اہداف واضح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ضدی بچہ فیس سیونگ کے لیے خون ریزی کی باتیں کر رہا ہے، شکست کے خوف نے خون ریزی کا واویلا کرنے پر مجبور کیا۔

مولانا عبدالغفور  حیدری کا کہنا تھاکہ پنجاب کے عوام کو نیازی مارچ مسترد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، نیازی کے آباؤ اجداد کی تاریخ معلوم ہے، بھیگی بلی بننے میں دیر نہیں لگاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں