وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک رپورٹر صدف نعیم کے گھر اپنی ٹیم کے ہمراہ تعزیت کیلئے پہنچ گئے
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک رپورٹر صدف نعیم کے گھر واقع اچھرہ لاہور میں اپنی ٹیم کے ہمراہ تعزیت کیلئے پہنچے اور لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اس المناک سانحہ سے متعلق بتایا کہ میں لانگ مارچ میں جب دوبارہ شرکت کرنے کے لیے پہنچا تو ہمیں بتایا گیا
کہ عمران خان صاحب نے لانگ مارچ کو آج کے لیے ملتوی کر دیا ہے جس کی وجہ صحافی صدف نعیم کے ساتھ پیش آنے والا حادثہ تھا، ان کی موت کا سن کر دل بہت دکھی ہوا جو ابھی تک ہے۔ صدف نعیم نے آخری انٹرویو میرا کیا تھا وہ انتہائی اعلی صحافتی اوصاف کی مالک تھیں۔ پارٹی چیئرمین عمران خان بھی اس حادثہ پہ دکھی ہیں اور لانگ مارچ چھوڑ کر لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے ان کے پاس آئے۔
اور ورثا سے تعزیت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آئی جی پنجاب پولیس کو کانسٹبل لیاقت علی کے پسماندگان کی مالی امداد کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اللہ تعالی شہید کانسٹبل کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے