22

نعتیہ مجموعہ “وہ نہ ہوتے اگر” کی تقریبِ رونمائی و پذیرائی

نعتیہ مجموعہ “وہ نہ ہوتے اگر” کی تقریبِ رونمائی و پذیرائی

رپورٹ: شہزاد افق (اسلام آباد)ادبی و تربیتی تنظیم”مشرق”، انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان اور آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیرِ اہتمام معروف شاعر، کالم نگار اور ماہرِ تعلیم شاہد جمیل منہاس کے نعتیہ مجموعے”وہ نہ ہوتے اگر” کی تقریبِ رونمائی و پذیرائی 29 اکتوبر 2022، بروز ہفتہ آرٹس کونسل راولپنڈی میں منعقد ہوئی

۔صدارت بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر، ادیب، دانشور اور ماہرِ اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر مقصود جعفری صاحب نے کی جبکہ معروف ادیب محمد توفیق، ڈائریکٹر اسپورٹس (پی او ایف) واہ کینٹ مہمانِ خصوصی تھے۔
سماجی رہنما چودھری راسب خان پکھڑال منہاس ، ابرار احمد، ڈویژنل صدر ایپسما راولپنڈی، سید آصف علی ہمدانی، سرپرست عوام انٹرنیشنل نیوز چینل نے خصوصی شرکت فرمائی۔راجا امجد منہاس،عطا الرحمان چودھری، تسلیم اکرام، چئیرپرسن بزمِ تسلیم اکرام،فرزند علی سرور ہاشمی اور پروفیسر محمود اعجاز بٹ نے اظہارِ خیال کیا۔تمام مقررین نے نعتیہ مجموعے کے فکری و فنی محاسن کا جائزہ لیتے ہوئے

شاعر کی کاوشوں کا سراہا۔صاحبِ صدارت نے صدارتی کلمات میں کہا کہ شاہد جمیل منہاس ایک حساس نعت گو شاعر ہے۔ان کی نعتوں میں ان کا عشق اور جذبات نظر آ رہے ہیں۔ ان کی نعتیہ شاعری میں عصری حسیت اور محبت کے حقیقی رنگ نظر آتے ہیں۔میں کتاب کی اشاعت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
چئیرمین مشرق نوید ملک نے اختتامی کلمات میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ ایسی تقاریب کا سلسلہ جاری رہے گا اور فروغِ ادب کے ساتھ تعلیمی اداروں کے لیے بھی تخلیقی و قلمی منصوبے تشکیل دیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں