21

فائرنگ کے واقعے میں میرے گارڈ کو بھی غلطی سے پکڑ لیا گیا: عالمگیر خان

فائرنگ کے واقعے میں میرے گارڈ کو بھی غلطی سے پکڑ لیا گیا: عالمگیر خان

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے وڈیو  بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے میں ان کے گارڈ کو بھی غلطی سے پکڑ لیا گیا ہے۔

عالمگیر خان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’ہم جب وہاں پہنچے تو یہ واقعہ ہوچکا تھا، گارڈ میرے ساتھ کچھ فاصلے پر تھا، لوگوں نے غلطی سے پکڑ لیا، گارڈ کو پولیس لے گئی اس کا نام بھی ڈالا گیا ہے جو سراسر غلط ہے۔

خیال رہے کہ اس واقعے کی ذمہ داری ایک شخص نے قبول کی ہے جو پولیس کی حراست میں ہے اور اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ حملہ آور نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے عمران خان کو مارنے کی کوشش اس لیے کی کیوں کہ اس کے مطابق عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ میرے پیچھے کوئی نہیں اور نہ ہی کوئی اس کے ساتھ ہے اس نے اکیلے ہی یہ کام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں