26

زرداری اور بلاول کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

زرداری اور بلاول کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

زرداری اور بلاول کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

عمران خان اور دیگر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں: سابق صدر آصف زرداری— فوٹو: فائل
عمران خان اور دیگر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں: سابق صدر آصف زرداری— فوٹو: فائل

گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 4 رہنما زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔

اس واقعے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اور دیگر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بلاول نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔

https://www.youtube.com/watch?v=H0-zUcZKnOM

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں