سر سید ماڈل سکول کالج روڈ جونیئر سیکشن اور سینئر سیکشن برانچ و ن اور ٹو میں طلباء و طالبات کا تقریری مقابلہ
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)
سر سید ماڈل سکول کالج روڈ جونیئر سیکشن اور سینئر سیکشن برانچ و ن اور ٹو میں طلباء و طالبات کا تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل سہیل خان کرمانی نے کی اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر اساتذہ و طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سہیل خان کرمانی نے کہا کہ تقریری مقابلوں کے انعقاد کا مقصد بچوں کو سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں سے آگاہ کرنا تھاتاکہ وہ بھی نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ سے رہنمائی حاصل کرسکیں،
انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرنا ہماری مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے معاشرے میں سماجی، سیاسی اور معاشی اصلاحات لانے کیلئے ہمیں سنتؐ اور احکام الٰہی کو اپنی زندگیوں میں شامل کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سب سے پسندیدہ عمل اپنے ساتھیوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا ہے ”اچھے اخلاق کے حامل افراد کو اللہ تعالیٰ یہاں اور آخرت میں اعلیٰ درجہ دیتا ہے ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرنا ہماری مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے