49

اوچھے ہتھکنڈوں سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا- میڈم صائمہ کلثوم سندھو ایڈووکیٹ

اوچھے ہتھکنڈوں سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا- میڈم صائمہ کلثوم سندھو ایڈووکیٹ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)اوچھے ہتھکنڈوں سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا- ان خیالات کا اظہار رہنما پی ٹی آئی شیخوپورہ رہنما پی ٹی آئی شیخوپورہ میڈم صائمہ کلثوم سندھو ایڈووکیٹ نے صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا- انہوں نے وزیرآباد میں ہونیوالے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے

کہا کہ اس حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے- انہوں نے کہا کہ یہاں پر قانون کی دھجیاں بکھیردی جاتی ہیں اور کوئی ہوچھنے والا نہیں کیونکہ ملک میں مافیا سرگرم ہے اور وڈیرہ شاہی نظام نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکے کھڑا کردیا ہے، ہماری بدقسمتی ہے کہ قوم کو شعور فراہم کرنے والوں کو ہمیشہ حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد نئے مرحلے میں داخل یوچکی ہے

جہاں ہر پی ٹی آئی کارکن حقیقی آزادی کے لئے جہاد کے جذبہ سے سرشارہوکر آگے بڑھے گا۔ میڈم صائمہ کلثوم سندھو ایڈووکیٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں موجود خواتین رہنماوں اور ورکز کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں جو شب و روز عمران خان کے حقیقی تبدیلی کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں