36

محکمہ لیبرویلفئیر کی کارکردگی صفر، فیکٹری ملازم رفیق مسیح کے لواحقین کی دادرسی نہ ہوسکی

محکمہ لیبرویلفئیر کی کارکردگی صفر، فیکٹری ملازم رفیق مسیح کے لواحقین کی دادرسی نہ ہوسکی

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)فیکٹری ملازم رفیق مسیح کی طویل ملازمت کے باوجود دوران سروس وفات کے بعد لواحقین کو حقوق نہ مل سکے- ذرائع کے مطابق شرقپور روڑ شیخوپورہ کا رفیق مسیح نامی رہائشی جوکہ شیخوپورہ کے نواح میں شرقپور روڑ پر واقع روپافل پولی ایسٹر لمیٹڈ میں ملازم تھا،

دوران ڈیوٹی 18 جنوری 2020 کو طبعی موت ہوگئی، بتایا گیا ہے کہ متوفی نے دوران ڈیوٹی اپنی ایک بیٹی کی شادی کی جسکی میرج گرانٹ بھی نہ دی گئی اور ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئےمحکمانہ طور پر تصدیق ہی نہ کی گئی تھی، بعد از وفات بیوہ ولائت بی بی کمپرسی کے عالم میں دوسری تین بیٹیوں کی شادی کا انتظام نہ کرسکی اور 17 مئی 2022 کو چل بسی، انکے بیٹے رفاقت مسیح نے میڈیا کو بتایا

کہ محکمہ لیبرویلفئیر شیخوپورہ میں عرصہ تقریباْ 3 سال گذرنے کے باوجود دھکے کھانے پر مجبور ہیں، 3 بہنوں کا واحد کفیل ہوں، والدہ بھی کمپرسی کے عالم میں دنیا سے چلی گئی- متوفی رفیق مسیح کے بیٹے رفاقت مسیح نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب فوری ایکشن لیتے ہوئے دادرسی کرے اور ڈیتھ گرانٹ و دیگر جملہ مراعات فوری دی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں