59

شادی پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن

شادی پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شادی پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن۔ ذرائع کے مطابق بھکھی , فیکٹری ایریا اور فیروزوالہ کے علاقوں میں کاروائیاں کی گئیں۔ ان کاروائیوں کے دوران دولہا اسکے رشتہ دار اور دوست اسلحہ سمیت گرفتار کئے گئے- 6 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیا گیا ہے

-ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے- انہوں نے مزید کہا کہ اپنی خوشیوں کو غم میں نہ بدلیں، شادی پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ لہرانا کی سخت ممانعت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں