16

سندھ کا تاریخی آثار قدیمہ بھنبھور کو مزید زمینی معلومات حاصل کرنے کیلئے پاک اٹالین کی مشترکہ ٹیم نے چوتھی بار کھدائی شروع

سندھ کا تاریخی آثار قدیمہ بھنبھور کو مزید زمینی معلومات حاصل کرنے کیلئے پاک اٹالین کی مشترکہ ٹیم نے چوتھی بار کھدائی شروع

ٹھٹھہ (رپورٹ امین فاروقی)
سندھ کا تاریخی آثار قدیمہ بھنبھور کو مزید زمینی معلومات حاصل کرنے کیلئے پاک اٹالین کی مشترکہ ٹیم نے چوتھی بار کھدائی شروع کردی ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات ، گزشتہ دس سالوں سے آرکیالوجیکل کے تحت مشترکہ مشن جاری ہے ، جسکا مقصد سندھ کے اس قدیمی ورثہ کو مزید آشکارا کرنا ہے ، زاہدہ قادری اور سلیم پلیجو کا موقف ، اٹالین ٹیم میں ڈاکٹر سیمون ، فصارو ایگینس ، سیرون ایلینورا اور ڈینئل شامل ہیں ،
تفصیلات کیمطابق سندھ کا تاریخی آثار قدیمہ بھنبھور میں اس سال بھی چوتھی مرتبہ پاک ، اٹالین کی آرکیالوجیکل ٹیم مشترکہ طور پر کھدائی کا مزید سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ، جنکا مقصد اس شہر کے مدفون باقیات کو ظاہر کرنا ہے ، یہاں گزشتہ سدی میں ہونے والی ایک جنگ جو عرب اور مقامی راجہ داہر کے مابین ہوئ تھی

، جسمیں عرب شہزادے محمد بن قاسم کو فتح ملی تھی ، یہاں تاریخی بندرگاہ دیبل پر قائم راجہ داہر کے مظبوط قلعہ بھنبھور کو فاتح محمد بن قاسم نے مسمار کرڈالا تھا اور یہاں سندھ کی ایک بڑی مسجد باب الاسلام اور مدرسہ کی بنیاد رکھی تھی ، اس حوالہ سے اس قلعہ کو ایک تاریخی حیثیت حاصل ہے ، کئ سالوں سے یہاں ملکی و غیر ملکی مندوبین ماہران ثقافت آتے رہتے ہیں اور اس قلعہ کی کھدائیاں کراکر یہاں مدفون باقیات ،

نوادرات اور قیمتی اشیاء کو حاصل کرتے رہتے ہیں ، اس حوالہ سے گزشتہ سالوں سے آرکیالوجیکل سے وابسطہ پاک اٹالین کی مشترکہ ٹیم موسم سرما کے شروع ہوتے ہی یہاں بھنبھور پہنچکر کھدائی کا سلسلہ جاری رکھتی ہے ، اس وقت سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت پاک اٹالین کی مشترکہ ٹیم یہاں موجود ہے اور باقیات کے حصول میں کوشاں ہے ، دوسری جانب بھنبھور کی ایراضی جو 640 ایکڑز پر مشتمل تھی

، لینڈ مافیا اور قبضہ گروپس کے ہاتھوں سکڑ کر رہ گئ ہے ، تو دوسری طرف سمندر کا کھارا پانی کریک کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر اس تاریخی حیثیت کو مٹاتا جارہا ہے ، جبکہ یہاں کچھ عرصہ قبل قیمتی نوادرات و باقیات بھی غائب ہوتی رہی ہیں ، اس پورے صورتحال کے حوالہ سے سول سوسائٹی کا مطالبہ ہیکہ چیف جسٹس آف سندھ اپنی نگرانی میں خود یہاں کا دورہ کرے اور بھنبھور کو اسکی اپنی حیثیت و ایراضی واپس کرانے میں آئینی کردار ادا کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں