22

سواتی جلانگیال قومی اتحاد سندھ کابینہ کا اجلاس

سواتی جلانگیال قومی اتحاد سندھ کابینہ کا اجلاس

ٹھٹھہ نمائندہ
سواتی جلانگیال قومی اتحاد سندھ کابینہ کا اجلاس ، صدارت سید وزیر لالا نے کی سرپرست اعلیٰ آفتاب خان نے قومی مسائل اور تنظیم سازی کے حوالہ سے بات کی ، جنرل سیکریٹری گل نواز خان نے اجلاس کی کاروائی چلائی سندھ کونسل کے تمام عہدیداران کی بھرپور شرکت رہی ،تفصیلات کیمطابق گزشتہ کل سواتی جلانگیال قومی اتحاد سندھ کا صوبائ اجلاس گل نواز خان کے گھر لانڈھی میں سندھ صدر سید وزیر لالا کی صدارت ہوا

جہاں صوبائ و ضلعی سطح سمیت مرکزی اور کارکنان کے حوالہ سے بہت سے مسائل پر مشاورت ہوئ ، تنظیم کی رجسٹریشن ، فارم ، کارڈ سمیت دیگر ضروری پرنٹنگ پریس اور فنڈنگ کے حوالہ سے بھی بات چیت رہی تنظیم کو آلائ میں فعال کرنے کے بارے میں اظہار خیال کیا گیا باشعور نوجوان قیادت اور عوام کی جرات کو سراہا گیا

اجلاس میں مرکزی سطح پر اندورن و بیرون ممالک میں موجود لاکھوں کی تعداد میں موجود سواتی جلانگیال کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کے لئے اہم مشاورت بھی کی گئ اس موقع پر فضل امین فاروقی ، سلطان رحمان ، شیرزادہ خان ، فضل ربی سواتی ، حبیب الرحمان سواتی سمیت دیگر شریک ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں